Skip to main content

Posts

Showing posts from December 5, 2020

مختصر جامع سوانح حیات

  مختصر جامع سوانح حیات 5 دسمبر ۔۔۔۔۔۔ 1957ء ۔۔۔۔۔۔۔ 63 واں یومِ وفات شیخ الاسلام شیخ العرب والعجم حضرتِ اقدس مولانا سیّد حُسین احمد صاحب مدنی نوّر اللہ مرقدہ ، سابق شیخ الحدیث وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند و صدر جمعیۃ علماء ہند از : محمد طاھر قاسمی دھلوی ابن حضرت مولانا قاری دین محمد صاحب قاسمی میواتی ثم الدھلوی رحمۃ اللہ علیہ ، حوض رانی نئی دھلی انڈیا آپ اسلامی ہند کے شیخ الاسلام ، دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین و شیخ الحدیث ، جمعیۃ علماء ہند کے صدر ، ہزاروں علماء کے جلیل القدر استاذ ، لاکھوں انسانوں کے مرشد کامل اور سیاست و طریقت کے امام تھے ۔ آپ اپنی جامعیت کے اعتبار سے " ان ابراھیم کان امۃ" کی تفسیر تھے ، کیوں کہ آپ بیک وقت علوم و معارف کے امام ، مجلس ارشاد و سلوک کے صدر نشین ، عزیمت و استقامت کے پہاڑ ، فقر و تواضع کے نشان ، بصائر و حِکم کے سرچشمہ ، زہد و قناعت کے مجسمہ ، اخلاص و ایثار کے پیکر ، سخاوت و شجاعت کے مخزن ، میدان صبر و رضا کے شہ سوار ، قافلۂ جہد و عمل کے تاجدار اور سلفِ صالحین کی مکمل و متحرک یادگار تھے ۔ ولادت : آپ کی ولادت 19؍ شوّال المکرّم 1296ھ مطابق 6