غیر مسلموں سے نکاح اور اس کا حل 🖋مولانا خالد سیف اللہ رحمانی _____________________________ رشتۂ ازدواج میں دوام اور استحکام کے لئے فکری ہم آہنگی ضروری ہے ؛ اسی لئے اسلام نے نکاح کے رشتہ میں مذہبی تعلق کو خصوصی اہمیت دی ہے ، چنانچہ اس بات کی اجازت نہیں دی گئی کہ کوئی مسلمان عورت کسی غیر مسلم مرد کے نکاح میں جائے ، خواہ وہ مشرک ہو ، یہودی ہو یا عیسائی : وَلاَ تُنْکِحُوْا الْمُشْرِکِیْنَ حَتّٰی یُؤْمِنُوْا ( البقرۃ : ۲۲۱ ) غیر مسلم عورت سے کوئی مسلمان نکاح کرسکتا ہے یا نہیں؟ اس سلسلے میں غیر مسلموں کے دو درجات کئے گئے ہیں ، یہودی اور عیسائی عورتوں سے نکاح کی گنجائش ہے ؛ بشرطیکہ وہ واقعی یہودی یا عیسائی ہوں ، یعنی اﷲ تعالیٰ کے وجود پر ، آخرت کی جزاء و سزا پر اور وحی کے نظام پر ان کا ایمان ہو ؛ اگرچہ وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی قائل نہ ہوں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو خدا کا بیٹا مانتی ہوں ، جیساکہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے یہود ونصاریٰ تھے ، ان کو ’’ کتابی ‘‘ کہا جاتا ہے ، مسلم ملک میں تو کتابی عورتوں سے نکاح کرنا معمولی کراہت کے ساتھ درست ہے ؛ لیکن غیر...
Khalid Computer Systems provides services as Data Entry, PDF Conversion, W-W Proof Reading, Translation, Product Listing, Uploading Products to Shop Websites, Executives Names, Titles, Email Addresses, Phone Numbers, and more.